ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایکواڈور میں مقیم ترک باشندوں کے لیے وزارتِ خارجہ کا انتباہ

ترکی نے ایکواڈور میں رہنے والے یا جانے والے ترک شہریوں ایسے محلوں  اور علاقوں سے  دور  رہنے جہاں پر  بڑے پیمانے پر مظاہرے  ہوتے ہیں  کا مشورہ دیا ہے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں ایکواڈور کے لیے سفری وارننگ جاری کی گئی۔

بیان میں کہا گیا کہ ایکواڈور کی حکومت نے 18 جون کو پچینچہ، کوٹو پیکسی اور امبابورا ریاستوں میں 30 دن کے لیے ملک میں حالیہ سماجی واقعات کی وجہ سے ہنگامی حالت کا اعلان  کردیا گیا ہے۔

"اس تناظر میں، ترک شہری جو ایکواڈور میں  مقیم ہیں یا جو اس ملک کا سفر کریں گےحکومتِ ترکی کی جانب سے جاری کردہ انتباہ پر عمل درآمد کرنے  کی ہدایت جاری  کی ہے۔ حکومتِ ترکی نے  ترک باشندوں کو ان تمام  مقامات جہاں  بڑے پیمانے پر   مظاہرے ہو رہے ہیں دور رہنے  اور  اپنی ذاتی حفاظت کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے۔

بیان میں  ترک شہریوں سے ضرورت کے وقت  ترکی کے سفارت خانے سے  ٹیلی فون یا پھر ای میل کے ذریعے رابطہ قائم کرنے  کا بھی کہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں