امریکہ کے شہر شکاگو میں ہفتے کے اواخر میں مسلح حملوں کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے ہیں۔
ملکی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی خبروں کے مطابق ہفتے کے اواخر میں شکاگو میں متعدد مسلح حملے کئے گئے۔
حملوں کے نتیجے میں ایک 5 ماہ کے بچے سمیت 4 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس نے حملوں سے متعلق تفتیش شروع کر دی ہے۔