ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی

ریاض: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورہ سعودی عرب کے دوران عمرہ کی سعادت حاصل کرلی-

خبر رساں اداروں کے مطابق آرمی چیف نے عمرہ ادائیگی کے بعد ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعائیں مانگیں-

واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب کا دورہ کیا ہے، جس میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے انہیں مملکت کے بانی کے نام سے منسوب کنگ عبدالعزیز میڈل سے نوازا۔

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جدہ میں ملاقات کی جس میں باہمی تعلقات اور عسکری شعبوں میں تعاون کے فروغ کا جائزہ اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، مملکت کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض الرویلی بھی موجود تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں