ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شمالی وزیرستان میں پولیو ٹیم پر فائرنگ، 2  پولیس اہکار جاں بحق

دتہ خیل: شمالی وزیرستان میں انسداد پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار اور ایک پولیو ورکر شہید ہوگیا۔

پولیس کے مطابق انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کا واقعہ شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے پولیو ٹیم کو نشانہ بنایا تاہم سیکورٹی پر معمور دو پولیس اہلکار فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل اسپتال دتہ خیل منتقل کردیا گیا ہے۔

شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں میں سپاہی دین شاہد اور سپاہی رضاء اللہ شامل ہیں۔

ڈپٹی کمشنرشمالی وزیرستان نے فائرنگ کے نتیجے میں ایک بچے کے بھی زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد نامعلوم ملزمان فرار ہوگئے، جن کی تلاش کیلئے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں