ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صدارتی مشیر کی برسلزمیں سویڈش اور فینیش حکام سے ملاقات

 صدارتی ترجمان ابراہیم  قالن  نے  فن لینڈ اور سویڈش حکام سے برسلز  میں  واقع نیٹو ہیڈ کواررٹرز میں ملاقات کی ہے۔

 نیٹو  کےمطابق، سیکریٹری جنرل اسٹولٹن برگ کے خصوصی دفتر میں کے ڈاریکٹر اسٹیان جینسن کی زیر قیادت اس ملاقات میں ترک صدارتی مشیر کے علاوہ فینیش صدارتی مشیر برائے خارجہ تعلقات و سلامتی امور پیٹری ہاکارائنن اور سویڈش وزارتی مشیر برائے خارجہ تعلقات و سلامتی امور آسکر اسٹین اسٹروم  بھی شامل تھے ۔

اس ملاقات میں  سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو مین شمولیت  اور اس حوالے سے ترکی کے خدشات پر غور کیا گیا ۔

 بتایا گیا ہے کہ ملاقاتوں کا یہ سلسلہ میڈریڈ میں ہونے والے نیٹو سربراہی اجلاس کے دوران بھی جاری رہے گا جبکہ اجلاس سے قبل سیکریٹری جنرل اسٹولٹن برگ،صدر ایردوان،سویڈش وزیراعظم ماگدالینا اینڈرسن اور فینیش صدر ساولی نینیستو سے ملاقات کریں گے۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں