ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی کا یوکرین میں تباہ کن جنگ کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ

ترکی نے یوکرین میں تباہ کن جنگ کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں  یوکرین کے شہر کریمینچک میں ایک شاپنگ مال کو روسی میزائلوں کی زد میں آنے سے متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہونے پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

بیان میں  کہا گیا ہے کہ  اس طرح کے حملے، جن میں حال ہی میں یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت مختلف شہروں میں شہری بستیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، ایک بار پھر ملک میں جاری جنگ کی بربریت کو ظاہر کرتے ہیں۔ بیان میں فوری طور پر   دیرپا امن کی ضرورت  پر زور دیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "اس موقع پر، ہم اس تباہ کن جنگ کو جلد از جلد روکنے اور سفارتی حل کو ترجیح دینے کے اپنے مطالبے کا سختی سے اعادہ کرتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں