ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صدر ایردوان کا امریکی ہم منصب سے رابطہ،اہم امور پر تبادلہ خیال

صدر رجب طیب ایردوان نے امریکی ہم منصب جو بائیڈن سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔

 صدارتی شعبہ اطلاعات کے مطابق ،اس بات چیت میں  ترک۔امریکی تعلقات کے تمام پہلووں  اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 علاوہ ازیں،بات چیت میں میڈریڈ میں منعقد ہونے والے نیٹو سربراہی اجلاس  سے قبل  اس کے ایجنڈے پر بھی غور ہوا۔

 صدر ایردوان نے میڈریڈ روانگی سے قبل اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے آج صبح امریکی صدر سے   آج شام یا کل صبح ملاقات کرنے کی خواہش ظاہر کی  ہے جس کا انہوں نے مثبت جواب دیا ہے۔

وائٹ ہاوس نے بھی کہا ہے کہ بائیڈن  نیٹو سرباہی اجلاس کے دوران ترک صدر سے ملاقات کریں گے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں