مایہ ناز ترک اداکار جنید آرکین وفات پا گئے۔
ترک سینیما کی تاریخ میں اپنی بے مثال فلموں کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے والے جنید آرکین کی طبیعت اچانک بگڑ گئی جس پر انہیں اسپتال لے جایا گیا ۔
بتایا گیا ہے کہ ان کی موت حرکت قلب بند ہونے سے واقع ہوئی ہے۔
جنید آکین کا اصلی نام فخر الدین جُریکلی باتیر تھا جو کہ سن 1937 میں ایسکی شہر میں پیدا ہوئے تھے۔
پیشے کے اعتبار سے وہ ایک ڈاکٹر تھے جنہوں نے اپنی فلمی زندگی کا آغاز سن 1963 میں کیا تھا۔