ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان میں ترکی کے نامزد سفیر مہمت پاچاجی کی پاکستان کے سیکرٹری خارجہ سہیل محمود سے ملاقات

ترکی کے پاکستان میں نامزد سفیر  مہمت پاچاجی نے پاکستان کے سیکرٹری خارجہ سہیل محمود سے منگل کو وزارتِ خارجہ میں  ملاقات کی ہے ۔

پاکستان کے  دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکرٹری خارجہ نے ترکی کے نامزد  سفیر  مہمت پاچاجی سے گفتگو کرتےہوئے دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی، کثیر جہتی برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا۔

انہوں نے پاکستان اور ترکی کے کامیاب ساتویں ہائی لیول سٹریٹجک کوآپریشن کونسل کی اہمیت پر زور دیا اور دونوں ملکوں کی سٹریٹجک شراکت داری کو نئی سطح پر لے جانے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں