ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لبنان: وزیراعظم نے کابینہ کی فہرست صدر کو پیش کر دی

لبنانی وزیراعظم نجیب میقاتی نے صدر میشل عون کو کابینہ ارکان  کے ناموں پر مبنی فہرست پیش کی ہے۔

 وزیراعظم میقاتی نے  صدارتی محل میں صدر میشیل عون سے ملاقات کے بعد  ایک بیان میں کہا کہ  میں نے عہدوں کےلیے موزوں ترین امیدواروں کی فہرست صدر کو پیش کر دی ہے۔

 لبنان میں سن 2005 تا 2011  اور سال 2021 سے وزارت عظمی کا قلمدان سنبھالنے والے نجیب میقاتی کو 127 رکنی ملکی پارلیمان میں سے 54 کی حمایت حاصل ہو گئی تھی ۔

صدر عون  اس فہرست کو قبول کریں گے یا نہیں یہ تو وقت ہی بتائے گا مگر رائے دہی کی صورت میں  کابینہ کی فہپرست کو  پارلیمان میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنا ہوگا۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں