ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بچے سے گولی چل گئی، ایک بچی ہلاک، دوسری زخمی

فلوریڈا : امریکی ریاست فلوریڈا میں 8سالہ بچے نے بندوق سے کھیلتے ہوئے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک سالہ بچی ہلاک ہوگئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق فلوریڈا کی اسکامبیا کاؤنٹی میں 8سالہ بچے نے بندوق سے کھیلتے ہوئے حادثاتی طورپر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک سالہ بچی ہلاک اوراس کی بہن زخمی ہوگئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک اورزخمی ہونے والی بچیاں بچے کے والد کی دوست کی بیٹیاں ہیں۔ بچے کے والد کے خلاف مجرمانہ غفلت برتنے، اسلحہ رکھنے اورثبوت چھپانے کے جرم میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

 بچے کے والد پر مجرمانہ ریکارڈ کی وجہ اسلحہ رکھنے پر پابندی عائد کی گئی تھی، مزید تفتیش جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں