ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خان صاحب! خباثتوں سے نکلیں، لات پڑی تو اب چی گویرا بن رہے ہیں:ایاز امیر

ایاز امیر نے پی ٹی آئی چیئرمین پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خان صاحب! آپ کے ذہن میں راوی ریور اربن سٹی جیسی جو خباثتیں تھیں اس سے نکلیں، آپ کو لات پڑی ہے تو اب چی گویرا بن رہے ہیں۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب میں جس میں عمران خان بھی موجود تھے، ایاز امیر نے کہا کہ پراپرٹی ڈیلروں سے نکلو، پاکستان کی زمین کم پڑ جائے گی، ڈی ایچ ایز کی خواہش پوری نہیں ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سارے کھلواڑ میں ایک ہی اچھی چیز ہوئی ہے اور وہ یہ ہے کہ جو عمران خان کیخلاف کوشش ہوئی تھی اس سے پہلے آپ نے پاکستان کو پراپرٹی ڈیلروں کے حوالے کر دیا تھا۔

انہوں نے عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ نے اس تقریب میں قائداعظم اور علامہ اقبال کی تصاویر آویزاں کی ہوئی ہیں، ان کی جگہ دو پراپرٹی ڈیلروں کی فوٹوز لگا دیتے تو زیادہ بہتر ہوتا۔

ایاز امیر نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب سے آپ کو دھکا اور لات پڑی تو ما شا اللہ آپ بھی اب چی گویرا بن رہے ہیں۔ ہماری دعا ہے کہ اب آپ چی گویرا ہی رہیں۔

صحافی اور کالم نگار ایاز امیر کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ اس سے کچھ سیکھیں، پراپرٹی ڈیلروں سے اپنی جان چھڑائیں۔ لاہور راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی خباثتیں جو آپ نے اپنے دماغ میں ڈال لی تھیں، خدارا اس سے نکلیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جس طریقے سے آپ نے پراپرٹی سیکٹر کی حوصلہ افزائی کی۔ پاکستان کی آدھی زمین راولپنڈی میں بیٹھے ہمارے بھائیوں نے کھا لی۔ پاکستان کی زمین کم پڑ جائے گی لیکن ان ڈی ایچ ایز کی خواہش پوری نہیں ہوگی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں