ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئی جی سندھ سے قونصل جنرل کی ملاقات، چینی باشندوں کی سیکورٹی پر گفتگو

چین کے قونصل جنرل لی بیجیان نے ایک وفد کے ہمراہ سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) میں آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن سے ملاقات کی، جس میں چینی باشندوں اور سی پیک کی سکیورٹی کے علاوہ دیگر امور پر بھی گفتگو کی گئی۔

چینی قونصل جنرل کے ساتھ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور زیر  غور آئے- آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن نے مہمان وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس شہریوں اور غیر ملکیوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار ہے جب کہ  سندھ پولیس سی پیک کی سیکورٹی پر بھی خصوصی توجہ رکھے ہوئے ہے۔

ملاقات میں چینی وفد کو جامعہ کراچی میں ہونے والے دھماکے کی تفتیش سے بھی آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر چینی قونصل جنرل نے سیکورٹی  اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ چینی حکومت کا سندھ پولیس کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں