ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی کی قومی  اسمبلی کے اسپیکر مصطفیٰ شَن توپ کی صدر الہام علی ایف سے ملاقات

ترکی کی قومی  اسمبلی کے اسپیکر مصطفیٰ شَن توپ جو غِر جانبدار  تحریک کے پارلیمانی نیٹ ورک باکو کانفرنس میں شرکت کے لیے آذربائیجان میں  موجود ہیں صدر الہام علی ایف  سے ملاقات کی ہے۔  

آذربائیجان کے صدر کے دفتر سے جاری کردہ بیان کے مطابق شَن توپ  نے غیر جانبدار  تحریک کے پارلیمانی نیٹ ورک کی باکو کانفرنس کی اہمیت کا حوالہ دیا اور کہا کہ آذربائیجان نے اس تحریک کی کامیابی سے صدارت کی۔

انہوں نے کہا کہ  آذربائیجان اور ترکی کے درمیان بین الپارلیمانی تعلقات اعلیٰ سطح پر ہیں۔

  شَن توپ  نے ترک ریاستوں اور TÜRKPA کی تنظیم کے دائرہ کار میں تعاون کی اہمیت کی طرف توجہ مبذول کرائی۔

ملاقات کے دوران آذربائیجان کی خصوصی دعوت پر 2019 میں باکو میں ہونے والےغیر جانبدار تحریک کے سربراہی اجلاس میں ترکی کی شرکت کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

صدر علی ایف نے کہا کہ آذربائیجان  غیر جانبدار  تحریک کی مزید ترقی اور ادارہ سازی کو بہت اہمیت دیتا ہے اور اس سمت میں کچھ اقدامات اٹھائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملاقات کے دوران اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں دوسری قارا باغ  جنگ میں  غیر جانبدار  تحریک کے رکن ممالک کی طرف سے آذربائیجان کو دی گئی حمایت کی اہمیت کی طرف توجہ مبذول کروائی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں