فرانسیسی عدالت نے پیرس حملوں کے مرکزی کردار صالح عبداسلام کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔
خبر کے مطابق، نومبر2015 میں ہونے والے پیرس حملوں کے مقدمے میں فرانسیسی عدالت نے حملوں کے مرکزی مجرم 32 سالہ مراکشی نژاد صالح عبدالسلام کو عمر قید سنائی جبکہ 19 دیگر افراد کو بھی مجرم قرار دیا ،جن میں سے 6 کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ مر چکے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ نومبر 2015 کو پیرس میں دہشت گرد حملوں میں 130 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
یاد رہے کہ 13 نومبر 2015 کو پیرس کے بارز، ریستوران، فٹ بال اسٹیڈیم اور میوزک وینیو پر ہونے والے حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے ساتھ سینکڑوں افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔
پیرس حملوں کا واقعہ فرانس کی تاریخ کا سب سے بڑا مقدمہ تھا۔