ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کی الیکشن کمیشن کیخلاف درخواستیں سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کی الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردیں۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 5 جولائی کو پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ بینچ میں چیف جسٹس کے علاوہ جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس امین الدین خان شامل ہیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب سے پاکستان تحریک انصاف کے منحرف اراکین کو ڈی سیٹ کیا تھا، جس کے خلاف منحرف اراکین نےسپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں