ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے لیے کوششیں کررہے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے لیے کوششیں کررہے ہیں، ہم نے پاور پلانٹس کو مرمت کرکے استعمال کے قابل بنایا جب کہ سابق حکومت نے کچھ نہ کیا۔

ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ سے متعلق اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ پر قابو پانا ہماری ذمہ داری ہے جس کے لیے کوششیں کررہے ہیں، ہم نے پاور پلانٹس کی مرمت کرکے انہیں استعمال کے قابل بنایا جب کہ سابق حکومت نے ان کی مرمت کے حوالے سے کچھ نہ کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل اور گیس کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں، سابق حکومت نے سستی گیس خریدنے کا موقع ضائع کیا جب کہ ہم نے مہنگی گیس خریدنے سے گریز کیا کیوں کہ تیل و گیس مہنگی داموں خریدنے پر زیادہ زرمبادلہ خرچ ہوجاتا ہے ہم قوم کی ایک ایک پائی بچانے کے لیے دن رات محنت کررہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں