ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوکرین:اودیسا پر روسی فوج کے میزائل حملے،17 افراد ہلاک31 زخمی

یوکرین کے علاقے اودیسا پر روسی فوج نے دو میزائل حملے کیے جن میں 17 افراد ہلاک ہو گئے۔

 اودیسا کے علاقائی عسکری ادارےکے ترجمان سرگی براتچُک نے بتایا کہ اودیسا پر روسی فوج  کے میزائل حملوں میں اب تک 17 افراد ہلاک اور 31 زخمی ہو چکے ہیں۔

 بتایا گیا ہےکہ  پہلےمیزائل حملے میں ایک عمارت کو نشانہ بنایا گیا جس میں 14 افراد  ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے جبکہ دوسرے حملہ  شہر کے ایک  سیاحتی مرکز پر کیا گیا جس میں 1 بچے سمیت 3 افراد ہلاک اور 1 شخص زخمی ہو گیا ۔

 متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں