واشنگٹن/تل ابیب: امریکی سینٹرل کمانڈ کے سینئر رہنماؤں اور عملے نے تل ابیب میں اپنے اسرائیلی فوجی ہم منصبوں سے ملاقات کی تاکہ دہائیوں پرانی شراکت داری کا اعادہ کرنے کے ساتھ پورے مشرق وسطیٰ میں سیکیورٹی تعلقات کو گہرا کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرسکیں۔شرکاء نے کہا کہ تین روزہ بات چیت میں مشقوں، دفاعی معاہدوں اور مشترکہ سلامتی کے خدشات جیسے مسائل پر بات چیت کی۔
امریکی اور اسرائیلی حکام نے ستمبر 2021 میں امریکی فوج کی جانب سے اسرائیل کو یو ایس یورپی کمانڈ سے یو ایس سینٹرل کمانڈ میں منتقل کرنے کے بعد امریکی سینیٹر کمانڈ کے سینیر عہدیداروں کا یہ پہلا دورہ ہے۔
حکام نے کہا کہ یہ اقدام صدارتی طور پر منظور شدہ 2020 کے یونیفائیڈ کمانڈ پلان کے تحت محکمہ دفاع اور محکمہ خارجہ کے فریم ورک کو بہترین طریقے سے ترتیب دینے کے لیے کیا گیا ہے۔
یورپی اتحادیوں کے ساتھ اسرائیل کی موجودہ شراکت داری کو محفوظ رکھنے اور مشرق وسطیٰ میں شراکت داروں کے ساتھ دفاعی تعلقات کو بڑھانے کے مواقع فراہم کرے گا۔
درایں اثنا اسرائیلی فضائیہ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ امریکی سینٹرل کمانڈ کے ساتھ نئے تعلقات مضبوط اور مسلسل ترقی پذیر ہیں۔ جبکہ امریکی فضائیہ کے جنرل گریگ گیلو نے کہا کہ اسرائیلی فوج اور دیگر علاقائی شراکت داروں کے ساتھ سیکیورٹی تعاون گذشتہ ایک سال کے دوران وسیع ہوا ہے۔