سویڈن کی وزیر اعظم میگڈالینا اینڈرسن نے کہا کہ وہ ترکی کے ساتھ طے کردہ معاہدے کی سو فیصد حمایت کرتی ہیں ۔
وزیر اعظم میگڈالینا اینڈرسن نے ان خیالات کا اظہار ایس وی ڈی اخبار کو بیان دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ "ہم ترکی کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کی سو فیصد حمایت کرتے ہیں اور اس کے ساتھ کھڑے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ترکی (سویڈن میں دہشت گردوں) نے اس سے پہلے بھی ان کی حوالگی کی درخواستیں کی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ یقیناً، معاہدے میں جو ہے وہ کیا جائے گا۔ ترکی نے پہلے بھی دہشت گردوں کی حوالگی کی درخواستیں کی تھیں ، اور ہم نے ان کا جائزہ لیا تھا۔ بعض اوقات ہم نے ان دہشت گردوں کو ملک بدر بھی کیا تھا اور زیادہ تر ہم نے ایسا کرنے سے گریز کیا۔ اب ہم اس معاہدے کی سو فیصد پاسداری کریں گے۔