راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے کی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کلے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا۔
فورسز کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے جب کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضے سے گولہ بارود اور اسلحہ برآمد ہوا۔ آئی ایس پی آر اور ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔