پاکستان میں عیدوں اور ہر بڑے تہوار پر فلمز کا ریلیز ہونا معمول تھا اور لوگ منتظر رہتے تھے لیکن
حکومتوں کی بعض پالیسیوں اور پھر ہدایت کاروں کے ناقص اسکرپٹ کے باعث لوگوں نے سینما کا
رخ کرنا بھی چھوڑ دیا تھا.
چند سال پہلے بعض اچھی فلموں کی وجہ سے لوگوں نے پھر سے سینما گھروں کا رخ کرنا شروع
کیا ہی تھا کہ کورونا وائرس نے سینما کیا سب ہی کچھ بند کروادیا تھا.
کورونا سے پہلے آخری بار 2019 میں فلمز ریلیز ہوئی تھیں لیکن پھر دو سال کورونا کے سبب کوئی
فلم ریلیز نہیں کی جاسکیں. اس سال عیدالفطر پر چار فلمز ریلیز کی گئیں اور اب عید الاضحی پر بھی
تین فلمز ریلیز کی جارہی ہیں. ان فلموں میں “قائداعظم زندہ باد”، “لندن نہیں جاؤں گا” اور “لفنگے”
شامل ہیں.
قائداعظم زندہ باد میں پہلی بار فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان ایک ساتھ ہیرو اور ہیروئن کے روپ میں
جلوہ گر ہو رہے ہیں. اس فلم سے بہت زیادہ توقعات وابستہ ہیں.
پنجاب نہیں جاؤں کی طرز پر لندن نہیں جاؤں گا فلم سے بھی توقعات ہیں جس میں ہمایوںسعید اور مہوش
حیات مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں.
تیسری فلم لفنگے جیسا کہ نام سے ہی کچھ عجیب فلم لگ رہی ہے اس کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے.
The post عیدالاضحی پر 3 فلمیں ریلیز کی جارہی ہیں appeared first on Khabarwalay.