English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کرکٹر شاہین شاہ آفریدی خیبرپختونخوا پولیس کے اعزازی آفیسر بن گئے

القمر

پشاور:  قومی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی خیبرپختونخوا کے خیر سگالی سفیر مقرر ہو گئے ، شاہین شاہ آفریدی نے خیبرپختونخوا پولیس کی وردی پہنی،انہیں اعزازی ڈی ایس پی کے بیجز لگائے گئے ۔

فاسٹ بولر شاہیر شاہ آفریدی خیبر پختونخوا پولیس کے خیرسگالی سفیر مقرر ہوگئے۔ اس سلسلے میں پشاور میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب میں شاہین شاہ آفریدی پولیس کی وردی میں ملبوس تھے، اس موقع پر انہیں ڈی ایس پی کا اعزازی عہدے سے نوازا گیا،تقریب میں آئی جی  کے پی پولیس معظم جاہ انصاری اور دیگر افسران نے شرکت کی جبکہ کرکٹر فخر زمان بھی تقریب میں موجود تھے ۔

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے شاہین شاہ آفریدی کو اعزازی ڈی ایس پی رینک کے بیجز لگائے ۔ خیبرپختونخوا پولیس کا یونیفارم پہننے اور اعزازی ڈی ایس پی کے بیجز لگانے کے بعد  قومی کرکٹر نے پولیس وردی میں پہلی سلامی اپنے والد کو پیش کی  اور کہا کہ میرے والد بھی  25 سال تک پولیس فورس کا حصہ رہے ،  بہادر پولیس فورس نے بہت قربانیاں دیں ، اصلی ہیرو ہماری فورسز ہیں ۔

شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کا سفیر بننے پر مجھے فخر ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے