English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اٹلی:ہائکنگ کرنے والوں پر برفانی تودہ آن گرا،6 افراد ہلاک

القمر

اٹلی کے شمالی پہاڑی علاقے میں برفانی تودہ گرنے سے 6 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔

اطالوی  خبر ایجنسی ANSA کے مطابق ،یہ واقعہ شمال مشرقی اٹلی میں الپس پہاڑی سلسلے میں واقع مارمولادا پہاڑیوں پر پیش آیا ہے، جہاں برفانی تودے کا ایک ٹکڑا  وہاں  ہائیکنگ کیلئے موجود ایک گروپ پر آگرا، جس کے نیچے دب کر کم از کم چھ افراد ہلاک جبکہ آٹھ زخمی ہو گئے

امدادی حکام نے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا ہے، جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

اطلاعات کے مطابق 10 افراد تاحال لاپتہ ہیں، جن کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے۔

اطالوی حکام کی جانب سے حادثہ میں ہلاک افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پانچ ہیلی کاپٹرز، درجنوں الپائن امدادی ماہرین اور کتوں کی مدد سے لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

اطالوی حکام کا کہنا ہے کہ برفانی تودہ گرنے کا واقعہ گزشتہ کئی روز سے جاری ملک میں گرمی کی لہر کے باعث پیش آیا ہے، گزشتہ روز  پہاڑی سلسلے میں درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ ان دنوں اٹلی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے ملک کو خشک سالی کا سامنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے