اطالوی وزیر ِ اعظم ماریو درگہی صدر رجب طیب ایردوان کی دعوت پر کل ترکی کے دورے پر تشریف لا رہے ہیں۔
ایوان صدر کے ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشن کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق، اطالوی وزیر اعظم ماریو درگہی اپنے دورہ ترکی کے ایک حصے کے طور پر صدر ایردوان کے ساتھ ترکی-اٹلی تیسری بین الحکومتی سربراہی اجلاس کی صدارت کریں گے۔
متعلقہ وزراء کی شرکت کے ساتھ منعقد ہونے والے سربراہی اجلاس میں، ترکی-اٹلی تعلقات کا تمام تر پہلووں سے جائزہ لیا جائیگا۔ اور دو طرفہ تعاون کو مزید گہرا اور فروغ دینے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
درگہی کے رابطوں کے دوران، اٹلی کے ساتھ دوطرفہ تعلقات، ایک اسٹریٹجک پارٹنر اور نیٹو اتحادی کے ساتھ ساتھ ترکی-یورپی یونین تعلقات اور علاقائی اور عالمی امور پر خیالات کا تبادلہ کیا جائے گا۔
