English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ماہ جون میں 142 دہشت گردوں کو غیر فعال  کیا گیا: نائب وزیر داخلہ چاتکلی

القمر

داخلی امور کے نائب وزیر اسماعیل چاتکلی   نے کہا ہے کہ  ماہ جون میں 142 دہشت گردوں کو غیر فعال  کیا گیا اور  دہشت گردی کی 16 کاروائیوں  کو ناکام بنایا گیا ہے۔

انہوں نے  دارالحکومت انقرہ میں منعقدہ "ماہانہ پریس انفارمیشن میٹنگ” میں اس بات پر زور دیا کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں بلاتعطل جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  دہشت گرد تنظیم PKK کے خلاف ہماری سرگرمیوں کے دائرہ کار میں، جس میں موسم بہار/موسم گرما اور   ماہ  جون میں ایرن  محاصرہ  آپریشن  بھی  شامل ہیں 8 بڑے اور 61 درمیانے درجے کے ، کل 12,654 دیہی آپریشنز،  کیے گئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ان کارروائیوں میں مجموعی طور پر 142 دہشت گردوں کو  غیر فعال  کیا گیا جن میں  ایک گرے، 2 اورنج اور 2 بلیو کیٹیگری کے مطلوب فہرست  کے  دہشت گرد شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ  ماہ جون میں 2 ہزار 791 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا جو دہشت گرد تنظیموں کی مدد کرنے اور ان کے ساتھ رابطے میں تھے اور ان میں سے 405 کو گرفتار کرلیا گیا  اور اس کے علاوہ  ماہ  جون میں کل 16 دہشت گرد   کارروائیوں کو  ناکام  بنایا دیا گیا۔

چاتکلی  نے  ہجرت کے خلاف جنگ سے متعلق ڈیٹا بھی شیئر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ  ماہ جون میں، کل 33,465 غیر قانونی تارکین وطن اور 612 منتظمین کو  حراست میں لے لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اپنے ملک واپس  جانے  والے شامی با شندوں   کی تعداد 509 ہزار 791 ہے اور اس وقت رجسٹرڈ شامیوں کی تعداد3   ملین  648ہزار 983 ہے۔

سال کے آغاز سے اب تک ملک بدر کیے گئے غیر قانونی تارکین کی تعداد 48,233 ہے اور ماہ جون میں ملک بدر کیے جانے والے غیر قانونی تارکین کی تعداد 16,710 ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے