ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رواں سال غلاف کعبہ 9ذوالحج کی بجائے یکم محرم الحرام کو تبدیل کیا جائیگا

مکہ مکرمہ: رواں سال غلاف کعبہ 9ذوالحج کی بجائے یکم محرم الحرام کو تبدیل کیا جائے گا۔حرمین شریفین کے امورکے نگراں ادارے کے مطابق غلاف کعبہ یکم محرم الحرام کو تبدیل کیا جائے گا۔

ہر سال نو ذوالحج کو غلاف کعبہ تبدیل کیا جاتا ہے تاہم رواں سال عازمین حج کی بڑی تعداد کے پیش نظر غلاف کعبہ یکم محرم الحرام کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب حج سیکورٹی کے کمانڈر نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ حج کے دوران نظم وضبط کو یقینی بنانے اورکسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لئے مقامات مقدسہ میں سیکورٹی فورسزنے سیکورٹی حصارقائم کردیا ہے۔

قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں