4 جولائی یومِ آزادی کی مناسبت سے امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں روایتی آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا جسے ہزاروں ا فراد نے دیکھا۔
امریکہ کے صدر جو بائیڈن اور ان کی اہلیہ جِل بائیڈن نے بھی فوجیوں اور ان کے کنبوں کے ہمراہ تقریب میں شرکت کی۔
تقریب سے خطاب میں بائیڈن نے جمہوریت کے تحفظ کی اپیل کی اور کہا ہے کہ آزادی کو ملک کے اندر بھی اور باہر بھی خطرات کا سامنا ہے۔ ہر گزرتا دن ہمیں باور کروا رہا ہے کہ ہماری جمہوریت سے متعلقہ کسی بھی چیز کی کوئی ضمانت نہیں ہے۔ ہمیں اپنی جمہوریت کے لئے جدوجہد کرنی چاہیے اور اس کا دفاع کرنا چاہیے”۔
خطاب میں شکاگو میں، جشنِ آزادی کے دوران، مسلح حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بائیڈن نے کہا ہے کہ میں جانتا ہوں کہ اس وقت متعدد امریکی اپنے اطراف کا جائزہ لینے کے بعد ملک کو متعدد حصوں میں منقسم دیکھ رہے ہیں اور اس صورتحال پر اندیشے محسوس کر رہے ہیں۔ میں اسے سمجھ رہا ہوں لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہم منقسم سے زیادہ متحد حالت میں ہیں”۔
واضح رہے کہ سن 1776 میں امریکہ نے، برطانیہ سے، آزادی کا اعلان کیا۔ اس کے بعد سے ہر سال 4 جولائی کو ملک میں یومِ آزادی منایا جاتا ہے۔
