ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب کی5 مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی ارکان کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کی 5 مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ سنادیا۔

الیکشن کمیشن نے عدالتی حکم پرتحریک انصاف کو 3 خواتین اور 2 اقلیتی ارکان اسمبلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ، جس کے مطابق خواتین کی مخصوص نشستوں پر بتول زین، سائرہ رضا اور فوزیہ عباس نسیم کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جبکہ اقلیتی نشستوں پر حبکوک رفیق بابو اور سیموئیل یعقوب کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے تمام ارکان کا تعلق تحریک انصاف سے ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اپنے 25 ارکان پنجاب اسمبلی کے ڈی سیٹ ہونے کے بعد 3 خواتین اور 2 اقلیتی نشستیں پارٹی کے نئے ارکان کو دینے کا مطالبہ کیا تھا جب کہ مسلم لیگ ن نے 20 نشستوں پرضمنی انتخاب کے بعدپارٹی پوزیشن کے تحت مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مطالبہ کیا تھا، تاہم الیکشن کمیشن نے معاملے ضمنی انتخابات کے بعد کرنے کا فیصلہ سنایا۔

اس معاملے پر لاہور ہائیکورٹ نے 27 جون کو پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے حوالے سے تحریک انصاف کی درخواست منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو مخصوص نشستوں پرنوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کی تھی ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں