کراچی: امیرِ جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت تمام اداروں پر قابض ہو چکی ہے اور یہ بجٹ کی ہر مد میں کرپشن کررہے ہیں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی نے سوال اٹھایا کہ کراچی کا مینڈیٹ بار بار بکھر رہا ہے، الیکشن کے قریب آتے ہی سندھ حکومت نے ترقیاتی کام شروع کر دیا ہے، اس تمام تر صورتحال میں ایم کیو ایم کیوں خاموش ہے؟
انہوں نے کہا کہ کل کراچی کے ایک حصے میں بارش ہوئی لیکن صورتِ حال بہت خراب ہے، سندھ حکومت نے تمام اداروں پر مکمل قبضہ کیا ہوا ہے، لگتا ہے ان کو کسی نے کچھ بھی کر کے نہ پوچھنے کا یقین دلایا ہے۔ 30 کروڑ روپے میں باآسانی تمام نالوں کی صفائی ہو سکتی ہے، یہ بجٹ کی ہر مد میں کرپشن کر رہے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ قانون و آئین کے لحاظ سے ایڈمنسٹریٹر کو برطرف ہونا چاہیے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کراچی کے لوگ 1100 ارب روپے کا حساب عمران خان سے مانگ رہے ہیں، کے سی آر، کے فور سمیت کسی بھی منصوبے پر کام مکمل نہیں ہو سکا۔