اسلام آباد: ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار948 میگاواٹ جبکہ بجلی کی مجموعی پیداوار21ہزار552 میگاواٹ ہے، ذرائع پاورڈویژن کےمطاق ملک میں بجلی کی کل طلب 27 ہزار500 میگاواٹ ہے۔
پانی سے 5 ہزار 900 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔ سرکاری تھرمل پلانٹس 1ہزار200میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔ ذرائع پاورڈویژن کے مطابق نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار11ہزارمیگاواٹ ہے۔
ونڈ پاور پلانٹس 940 میگاواٹ اورسولرپلانٹس سے پیداوار111 ہے ۔بگاس سے چلنے والے پلانٹس 123میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔جوہری ایندھن 2ہزار278میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔
ملک کے مختلف علاقوں میں 12 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے۔