ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

احسن اقبال کے ساتھ نامناسب رویہ اپنانے والی فیملی نے معافی مانگ لی

ناروال : وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی احسن اقبال کے ساتھ نجی ریسٹورنٹ میں نا مناسب رویہ اپنانے والے خاندان کے افراد نے معافی مانگ لی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر احسن اقبال نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ میں پہلے ہی ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی نہ کرنے کا اعلان کرچکا تھا، امن وامان کی صورتحال قائم کرنے کے لیے اسطرح کے واقعات کو نظر انداز کرنا ہی بہتر ہے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ ہم سب پاکستانی ہیں، ہمیں اختلاف کے حق کو نفرت میں تبدیل نہیں کرنا چاہیے اور ہمیں باہمی احترام کا رشتہ بھی قائم رکھنا ہے۔

واضح رہے کہ چندر روز قبل بھیرہ انٹرچینج پر واقع ایک ریسٹورنٹ میں موجود فیملی نے احسن اقبال کا مذاق اڑاتے ہوئے چور چور کے نعرے لگائے تھے ، جسے کے بعد سوشل میڈیا پر وہ ویڈیو خوب وائرل ہوگئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں