پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پارٹی میں تقسیم کی خبریں بے بنیا د ہیں،نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں پارٹی کل بھی متحد تھی، ہے اور رہے گی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ کا تحریک انصاف حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہناتھا کہ عمران خان کی نااہل حکومت معیشت تباہ کرکے ملک کوچیلنجز میں جھونک کرگئی،نوازشریف کے دور میں مہنگائی 4فیصد، جی ڈی پی 6 فیصداور شرح سود 5.25 فیصد تھی، عمران خان نے 43 مہینوں میں نواز شریف کی کامیابیوں کو نیست و نابود کر دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ مشکل حالات سے جلد نکل آئیں گے، پہلے بھی ملک کو مشکل حالات سے نکال کرترقی کی راہ پرگامزن کیا اب بھی کریں گے۔
