English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بورس جانسن کے جانشین کا انتخاب پانچ ستمبر کو ہوگا

القمر

برطانیہ کی حکمراں کنزرویٹیو پارٹی نے بتایا کہ وزیر اعظم بورس جانسن کے جانشین کا انتخاب پانچ ستمبر کو ہوگا۔ اس وقت 11 امیدوار اس عہدے کی دوڑ میں شامل ہیں اور ووٹنگ کا عمل اس ہفتے شروع ہو جائے گا۔

نئے وزیر اعظم کے انتخاب کے عمل کی نگرانی کرنے والی کمیٹی کے چیئرمین گراہم بریڈی نے کہاکہ میری شدید خواہش ہے کہ یہ عمل آسانی، سہولت اور صاف ستھرے طریقے سے حتی الامکان جلد از جلد مکمل ہوجائے۔برطانیہ کے پارلیمانی نظام کے تحت بورس جانسن کے جانشین خود بخود وزیر اعظم بن جائیں گے

اور اس کے لیے کسی عام انتخابات کی ضرورت نہیں ہوگی۔وزیر اعظم کے انتخاب کے عمل کو تیز کرنے کے لیے امیدواروں کی دوڑ میں شامل ہونے کے لیے معمول کے آٹھ اراکین پارلیمان کے بجائے کم از کم 20 اراکین پارلیمان کی تائید کی ضرورت ہوگی۔ اور جو امیدوار پہلے دور کے مقابلے میں کم ازکم 30 اراکین پارلیمان کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام ہوتا ہے وہ عہدے کی دوڑ سے باہر ہوجائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے