English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نواز شریف کے معالج ڈاکٹر عدنان کے گھر چوری

القمر

لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف کے معالج ڈاکٹرعدنان کے گھر چوری کا مقدمہ درج کر لیا گیاہے۔

پولیس کے مطابق ڈاکٹر عدنان کے گھر چوری کی واردات کا مقدمہ ان کی ہی درخواست پر تھانہ ڈیفنس اے میں درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ کچھ عرصے سے لندن میں مقیم تھا اور اہلخانہ عید کے لیے دبئی چلے گئے جبکہ گھریلو ملازم بھی چھٹی پر تھے۔

ایف آئی آر کے مطابق اہلخانہ واپس گھر پہنچے تو گھر کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور گھر سے 40 لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور ہیرے غائب تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے