English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بنگلادیش نے ایشیا کپ کی میزبانی کے لیے تیاریاں شروع کردیں

القمر

ڈھاکا: سری لنکا میں سیاسی کشیدگی میں اضافے کے باعث بنگلادیش نے ایک بار پھر ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی کیلئے تیاریاں شروع کردیں۔ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی)کی جانب سے ایونٹ کی سری لنکا سے بنگلادیش منتقلی کا حتمی فیصلہ رواں ماہ کے اختتام پر کیا جائے گا

جبکہ ٹورنامنٹ اگست میں شیڈول ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں دعوی کیا جارہا ہے کہ سری لنکا کی موجودہ صورتحال کے باعث ایشیا کپ کی میزبانی خطرے میں پڑگئی ہے جبکہ بنگلہ دیش کو متبادل کے طور پر تیار رہنے کا کہا گیا ہے۔دوسری جانب قومی ٹیم دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے سری لنکا میں موجود ہے، دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا میچ 16 جولائی کوگال میں شیڈول ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے