ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 6 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی:شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 6 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان فرض پر قربان ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دتہ خیل کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع  پرکارروائی کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کارروائی میں 6 دہشت گرد مارے گئے جن کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے، فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان شہید ہوگیا، لانس نائیک اسلام الدین کی عمر 34 سال اور تعلق ضلع خیبر سے ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشتگردوں کو ختم کیا جاسکے۔

 قبل ازیں  پاک فوج نے شمالی وزیرستان کےعلاقے دتہ خیل میں  ہی دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کیا جس میں فائرنگ کے تبادلے میں 4 امن دشمن مارے گئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں