اسلام آباد: پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں نئے طیاروں کی شمولیت کا عمل جاری ہے۔رواں سال کا دوسرا ائیربس 320طیارہ شارجہ سے پاکستان پہنچ گیا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پہلا جہاز 29اپریل کو پاکستان آیا تھا اور اب آپریشنل خدمات سرانجام دے رہا ہے پی آئی اے نے گزشتہ برس طیاروں کی حصول کا ٹینڈر کیا تھا جس میں سے دو طیارہ رواں سال پاکستان پہنچ گئے ہیں اور مزید دو طیارہ اگلے چند دنوں میں پاکستان پہنچ جائیں گے ۔
ان طیاروں کے بیڑے میں شمولیت سے پی آئی اے میں ائیربس 320 ساختہ طیاروں کی تعداد 14 ہوجائے گی ۔یہ طیارہ نئی نشستوں، جدید اور آرام دہ کیبن سے لیس ہے جس کی وجہ سے سفری سہولیات اور پی آئی اے کے پروڈکٹ کا معیار بہتر ہوگا۔
ترجمان کاکہنا تھا کہ یہ طیارہ اندرون ملک، ریجنل اور گلف کے روٹس پر چلایا جائے گاطیارہ 6 سالہ ڈرائی لیز پر حاصل کیا گیا ہے جس کی مدت کے اختتام پر باہمی رضامندی کے ساتھ پی آئی اے اس طیارہ کو اپنی ملکیت میں لے سکتا ہے۔