صدر رجب طیب ایردوان نے اسکیچے کے منتخب مفتی کے لیے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔
صدر ایردوان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہاہے کہ میں اسکیچے کے منتخب مفتی احمد میتے کے لیے اللہ و تعالیٰ سے مغفرت کی دعا کرتا ہوں ۔ میں ان کے اہلِ خانہ، مداحوں اور مغربی تھریس میں رہنے والے اپنے تمام بھائیوں اور بہنوں سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔
صدر رجب طیب ایردوان نے اسکیچے کے مفتی احمد میتے کے انتقال پر ان کی اہلیہ عطیقہ میتے سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
صدر کے اطلاعاتی امور کے آفس سے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر ایردوان نے متوفی میتےکے لیے اللہ سے مغفرت اور ان کے اہل خانہ اور مغربی تھریس کے ترکوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ میتے مغربی تھریس ترکوں کے قابل ذکر لوگوں میں سے ایک، نے اپنی پوری زندگی میں اہم خدمات انجام دیں، ایردوان نے کہا کہ مرحوم میتے کو ہمیشہ دعاؤں کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔