کراچی : متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے )کے رکن سندھ اسمبلی اور جماعت اسلامی کے رہنما سید عبدالرشید نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات پیپلز پارٹی کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوں گے۔
عبدالرشید نے کہا کہ لیاری میں بھتہ خوروں کو مسلط کیا گیا ہے جو صرف پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے علاقوں میں کام کررہے ہیں۔میں کور کمانڈر ،ڈی جی رینجرز اور پولیس چیف سے سوال کرتا ہوں کہ آپریشن کے اربوں روپے کہاں گئے کیونکہ آج بھی لیاری میں گینگ وار جاری ہے ۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے بلدیاتی امیدواروں کے ساتھ مسلسل زیادتی ہورہی ہے لیکن ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ جماعت اسلامی نہ کبھی بکی اور نہ کبھی جھکی ہے ۔ہم اب بھی ان کا جمہوری انداز میں بھرپور مقابلہ کریں گے ۔
سید عبدالرشید نے کہا کہ بارش کے بعد جگہ جگہ لیاری میں بارش کا پانی موجود ہے۔بلاول بھٹو کے مطابق جب زیادہ بارش آتا ہے تو زیادہ پانی ہے کہ مطابق لیاری اسی فیصد پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ صاحب گیارہ سال سے منصب پر ہیں۔ مگر نااہلی کی کوئی مثال نہیں ملتی۔
رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ لیاری کے تمام علاقوں میں سیورج کا پانی موجود ہے۔اربوں روپے سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کو دہے گئے مگر ہر جگہ آلائش موجود ہیں، لیاری میں بھتہ خور لوگوں کو مسلط کیا گیا ہے جو صرف پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے علاقوں میں کام کررہے ہیں۔
انہوں نے مزیدکہا کہ جہاں ان کے امیدوار نہیں جہاں ان کا ووٹ نہیں وہاں کام نہیں ہورہا۔اربوں روپے آپریشن کے لیے گئے ہیں۔ میرا سوال ہے ڈی جی رینجرز،کور کمانڈراور پولیس چیف سے ہے کہ وہ اربوں روپے کہاں گئے۔ کیونکہ آج بھی لیاری میں گینگ وار جاری ہے۔