English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صحافی عمران ریاض کو زہر دئیے جانے کا شبہ ہے، عمران خان

القمر

چیئرمین پی ٹی آئی نے معروف صحافی اور اینکر عمران ریاض کو زہر دئیے جانے کے خدشے کا اظہار کردیا ، جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان نے کہا کہ عمران ریاض کو ایسی جیل میں رکھا جہاں مہذب ممالک جانور کو بھی نہ رکھیں، معروف صحافی کو زہر دینے کا بھی شبہ ہے ، تمام ذمہ داروں کو شرم آنی چاہیے،عمران خان نے لکھا کہ ایسے اقدام خوفزدہ کرنے کے بجائے عوام کے غصے میں اضافہ کرتے ہیں جس سے بدمعاشوں ،انکے ہینڈلرز کیخلاف عوام کے غصے میں اضافہ ہوتا ہے،چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے آفیشل اکائونٹ سے ویڈیو بھی شیئر کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے