English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

برطانوی ٹیم کا دورہ، انگلش بورڈ کا جائزہ وفد اتوار کو پاکستان پہنچے گا

القمر

لندن : انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے انگلش کرکٹ بورڈ(ای سی بی) کا جائزہ وفد (کل)اتوارکو پاکستان پہنچے گا۔ذرائع کے مطابق چار رکنی وفد میں پلیئرز ایسوسی ایشن، سکیورٹی اور کرکٹ آپریشنز کے ممبران شامل ہوں گے

جو کراچی،لاہور، ملتان اور اسلام آباد کے دورے کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ میچز کے مختلف شیڈول پر تبادلہ خیال ہوا ہے تاہم حتمی شیڈول کا فیصلہ جائزہ ٹیم کی رپورٹ کی بنیاد پر ہوگا۔ذرائع کے مطابق انگلش ٹیم رواں سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل 7 ٹی ٹوئنٹی میچز اور بعد میں 3 ٹیسٹ میچز کیلئے پاکستان آئے گی

۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی میچز صرف 2 وینیوز کراچی اور لاہور میں ہوسکتے ہیں۔دو وینیوز کی صورت میں 4 ٹی ٹوئنٹی کراچی جبکہ 3 لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 20، 22، 23 اور 25 ستمبر کو کراچی میں جبکہ لاہور میں28، 30 ستمبر اور 2 اکتوبر کو ٹی ٹوئنٹی میچز ہوسکتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انگش ٹیم کی پاکستان آمد 15 ستمبر کو تجویز کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے