ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لکھنؤ میں نمازیوں کو ہندو انتہا پسندوں کی قتل کی دھمکیاں

لکھنؤ: بھارت کے شہرلکھنو کے ایک مال میں نماز پڑھنے پرہندوانتہاپسندوں ا?پے سے باہر ہوگئے اورنمازیوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہرلکھنو کے ایک شاپنگ مال میں چند مسلمانوں کے نماز پڑھنے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد ہندوانتہاپسندوں نے نمازیوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی ہیں

جس سے علاقے میں کشیدگی پیدا ہو گئی ہے۔ہندوانتہاپسندوں سے خوف زدہ مال کی انتظامیہ نے اعلان کیا کہ انہوں نے مسلمانوں کو مال میں نماز پڑھنے کی اجازت نہیں دی تھی۔

مال انتظامیہ نے نمازیوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کرا دیا۔ ہندوانتہاپسندوں نے نمازپڑھنے کے جواب میں مال کے اندر ہندو مذہبی تقریب کرنے کا اعلان کیا ہے۔مال کا افتتاح چند روز قبل اترپردیش کے مسلمان دشمن ہندو انتہاپسند وزیراعلی آدیتیہ ناتھ نے کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں