لاہور: قومی ریسلنگ ٹیم کے پہلوان انعام بٹ کا کامن ویلتھ گیمز 2022 سے متعلق کہنا ہے کہ اسی عزمکے ساتھ جا رہے ہیں کہ برمنگھم میں سبز ہلالی پرچم بلند کرنا ہے۔پاکستان ریسلنگ ٹیم کا کامن ویلتھ گیمز کیتیاری کے لیے کیمپ جاری ہے۔پہلوان انعام بٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں مقابلہ بہت سختہوتا ہے،
اس گیم میں کوئی آسان پہلوان شرکت نہیں کرتا۔پہلوان طیب رضا کا کہنا ہے کہ ایئر کنڈیشننگ ہال کیسہولت موجود ہے جس کا فائدہ ہو رہا ہے جبکہ فرید علی نے کہا ہے کہ پہلوانوں کی ریکوری اور فٹنس کا اس موسممیں خاص خیال رکھ رہے ہیں۔واضح رہے کہ کامن ویلتھ گیمز کا آغاز رواں ماہ کی 18 تاریخ سے برطانوی شہربرمنگھم میں ہو رہا ہے۔
