ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شفاف ضمنی انتخابات کے انعقاد پر متعلقہ اداروں کو مبارکباد دیتا ہوں، حمزہ شہباز

لاہور: وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ غیر جانبدار اور شفاف ضمنی انتخابات کے انعقاد پر متعلقہ اداروں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ حمزہ شہباز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پرامن ضمنی انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے تمام متعلقہ اداروں نے محنت کی، ووٹرز نے پرامن ماحول میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ مقامات پر ناخوشگوار واقعات پیش آئے جس پر فوری ایکشن لیا گیا، 20حلقوں میں مجموعی طور پر امن و امان کی صورتحال اطمینان بخش رہی۔

انہوں نے کہا کہ پرامن ماحول میں ضمنی الیکشن کا انعقاد یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات کئے گئے، وضع کردہ سیکیورٹی پلان پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا گیا۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ امن عامہ کی فضا برقرار رکھنے کیلئے ضروری وسائل بروئے کار لائے گئے اور الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر انتظامیہ اور پولیس نے عملدرآمد کرایا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں