بھارت میں ایک مسافر بس دریا میں جا گری جس کی نتیجے میں تیرہ افراد ہلاک ہو گئے۔
بتایا گیا ہے کہ ریاست مدھیہ پردیش میں ایک مسافر بس بے قابو ہو کر دریائے نرمدا میں جا گری ۔
اس حادثے کے بعد فوری طورپر پولیس اور امدادی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی ۔
بتایا گیا ہے کہ اس بس میں پچپن مسافر سوار تھے جن میں سے تیرہ ہلاک ہو گئے جبکہ بچنے والے پندرہ افراد میں سے سات کی حالت نازک ہے۔