یورپی یونین کے ہائی کمیشنر برائے خارجہ تعلقات و سلامتی پالیسی جوزف بوریل نے کہا ہے کہ یوکرین کی اوڈیسا اور دیگر بندر گاہوں پر پابندی کے خاتمے کے لئے رواں ہفتے میں ہم کسی سمجھوتے تک پہنچ جائیں گے۔
بوریل نے بیلجئیم کے دارالحکومت برسلز میں، موسم گرما کی تعطیلات سے قبل، یورپی یونین وزرائے خارجہ کے آخری اجلاس سے پہلے صحافیوں کے ساتھ ملاقات کی۔
صحافیوں کے ساتھ بات چیت میں انہوں نے کہا ہے کہ یوکرین کے وزیر خارجہ دمترو کولیبا بھی اجلاس میں شرکت کریں گے اور خاص طور پر اناج پر پابندیوں سے متعلق بریفنگ دیں گے۔
رواں ہفتے میں ترکی میں متوقع مذاکرات سے متعلق سوال کے جواب میں بوریل نے کہا ہے کہ "مجھے امید ہے کہ اوڈیسا اور دیگر بندرگاہوں سے پابندیاں ہٹانے سے متعلق کوئی سمجھوتہ طے پا جائے گا۔ لاکھوں انسانوں کی زندگی اس سمجھوتے پر منحصر ہے۔ یہ کوئی ڈپلومیٹک کھیل نہیں بے شمار انسانوں کے لئے زندگی موت کا مسئلہ ہے”۔
جوزف بوریل نے کہا ہے کہ اجلاس میں یورپی یونین کی طرف سے روس پر عائد حالیہ پابندیوں کو مزید سخت کرنے کے موضوع کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ ہم یوکرین کے ساتھ تعاون کرنے اور روس پر پابندیاں لگانے سے باز نہیں آئیں گے۔