ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برطانوی حکومت نے دارلعوام سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا

برطانوی حکومت نے دارالعوام سے اعتماد کا ووٹ جیت لیا ہے وزارتِ عظمیٰ کیلئے چار امیدوار میدان میں رہ گئے ہیں۔

برطانوی حکومت نے دارالعوام سے اعتماد کا ووٹ جیتتے ہوئے ایک سو گیارہ ووٹوں کی اکثریت حاصل کی ہے۔ دارالعوام میں اعتماد کے ووٹ پر پانچ گھنٹے بحث ہوئی جس میں حکومت کے حق میں تین سو انچاس اور مخالفت میں دو سو اڑتیس ووٹ پڑے۔

دوسری جانب کنزرویٹو پارٹی کی قیادت کی دوڑ میں رشی سوناک نے ایک سو پندرہ ارکان کی حمایت حاصل کر لی ہے جبکہ پینی مورڈانٹ بیاسی ووٹوں کے ساتھ دوسرے، لزٹُرس اکہترووٹوں کے ساتھ تیسرے جبکہ کامی بدینوچ اٹھاون ووٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

ملک کے اگے وزیراعظم  اور پارٹی کے صدر کا اعلان پانچ ستمبر کو ہوگا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں