ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یونان کا مطالبہ: امریکہ ہمیں ایف۔35 جنگی طیارے دے

یونان کے وزیر دفاع ‘نکولس پاناگیوتوپولس’ نے امریکہ کے وزیر دفاع لائڈ آسٹن سے یونان کو ایف۔35 جنگی طیارے دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اطلاع کے مطابق لائڈ آسٹن نے پینٹاگون میں نکولس اناگیوتوپولس کے ساتھ ملاقات کی۔

مذاکرات سے قبل ذرائع ابلاغ کے لئے جاری کردہ مختصر بیان میں آسٹن نے کہا ہے کہ "یونان کے ساتھ ہمارا دفاعی تعاون اتنا مضبوط ہے کہ اس سے پہلے کبھی اتنا مضبوط نہیں ہوا تھا”۔

تاہم ‘اناگیوتوپولس’ نے کہا ہے کہ مجھے امید ہے کہ مذاکرات امریکہ اور یونان کے باہمی تعلقات میں مزید تقویت کا امکان فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ یونان کا، امریکہ سے جدید ٹیکنالوجی کے حامل ایف۔35 جنگی طیارے خریدنا دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان اثر پذیری، ربط و ضبط اور مشترکہ کاروائیوں کی صلاحیت میں اضافہ کرے گا اور بلا شبہ امریکہ۔ یونان ساجھے داری میں ایک سنگِ میل ثابت ہو گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں