English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان: بلوچستان میں طوفانی بارشیں اموات کی تعداد 90 تک پہنچ گئی

القمر

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں یکم جون سے جاری شدید بارشوں کے نتیجے میں اموات کی تعداد 90تک پہنچ گئی ہے۔

بلوچستان ڈزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے جاری کردہ بیان کے مطابق حالیہ 24 گھنٹوں میں کوئٹہ اور جعفر آباد میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

صوبے میں یکم جون سے جاری بارشوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 90 اور زخمیوں کی تعداد 63 ہو گئی ہے۔

صوبے بھر میں سیلابی ریلوں کی لپیٹ میں آ کر 706 مویشی تلف ہو گئے ہیں اور 4 ہزار کے قریب مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

صوبائی حکام کے مطابق سیلابی پانی کثیر تعداد میں پُلوں اور سڑکوں کو بہا لے گیا ہے۔ صوبے میں 30 سال کے بعد پہلی دفعہ اتنی شدید بارشیں دیکھنے میں آ رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے